لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے لیگی رہنما رانا اقبال نے خود بات کی ہے، میاں نواز شریف نے کہا کہ اس نے کہا تھا کہ مجھے اور میرے بچوں کو بھی دھمکی دی گئی، میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی کے دفتر بھی گیا تھا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جس کرنل سے رانا اقبال سراج کی ملاقات ہوئی،
اس کا نام بھی اس نے مجھے بتایا ، انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں نام بھی سامنے لاؤں گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا۔ نواز شریف کے اسی بیان کو ان کے اپنے لیگی امیدوار نے جھٹلا دیا اور اپنے ویڈیو بیان میں سارے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گودام پر پیش آئے جس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گودام پر محکمہ زراعت کے حکام آئے اور اداروں کے بارے میں ان کی جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوچکی ہے اور ان کے معاملے سے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے گزشتہ بیان کی تردید کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے لیگی رہنما رانا اقبال نے خود بات کی ہے، میاں نواز شریف نے کہا کہ اس نے کہا تھا کہ مجھے اور میرے بچوں کو بھی دھمکی دی گئی، میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ آئی ایس آئی کے دفتر بھی گیا تھا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جس کرنل سے رانا اقبال سراج کی ملاقات ہوئی اس کا نام بھی اس نے مجھے بتایا