پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر سنگین الزام لگانے کے بعد حمزہ علی عباسی مشتعل، کلبھوشن یادیو اور نواز شریف سے متعلق سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی نے آئی ایس آئی پر لیگی امیدوار پر تشدد کا الزام لگانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نواز شریف! تم نے کلبھوشن یادیو کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا،

پاکستان پر ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے بعد اب تم اپنے پیسے اور طاقت بچانے کے لیے لوگوں کو آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہو۔ شرم کرو نواز شریف، میری دعا ہے کہ بہت جلد تم جیل میں سڑ رہے ہوگے۔ حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ 2013 میں دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کے 4 حلقے کھولنے کے مطالبے کو جمہوریت کے خلاف سازش کہنے والی ن لیگ اب اپنی شکست دیکھتے ہوئے الیکشن 2018 سے پہلے ہی دھاندلی کا رونا رونے لگی ہے اور آئی ایس آئی پر براہ راست الزامات لگا رہی ہے اور دیکھنا ہارنے کے بعد دھرنے بھی دے گی، اللہ کی شان۔ واضح رہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا۔ نواز شریف کے اسی بیان کو ان کے اپنے لیگی امیدوار نے جھٹلا دیا اور اپنے ویڈیو بیان میں سارے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گودام پر پیش آئے جس واقعے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گودام پر محکمہ زراعت کے حکام آئے اور اداروں کے بارے میں ان کی جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوچکی ہے اور ان کے معاملے سے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنے گزشتہ بیان کی تردید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…