ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

’’ریحام جنوبی افریقہ کے اس کلینک پر جائے انہیں وہاں اپنے مسائل کا حل مل جائیگا‘‘ عمران خان کی سابق اہلیہ نے جس داڑھی والی تصویر کواپنی تصویر کیساتھ ایڈٹ کیا وہ شخص سامنے آگیا،کیا کچھ کہہ ڈالا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی ممکنہ آمد پر تبصرے قدرے دھیمے ہو ئے تھے کہ ریحام کے ٹوئٹر نے سوشل میڈیا پر پھر ہلچل مچادی۔ریحام کا ٹوئٹر پیغام میں کہناتھا کہ انہیں ایک سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم میں نے جواب دیا تھا کہ میں نقاب نہیں لے سکتی البتہ داڑھی رکھ لوں گی۔

انہوں نے فرضی داڑھی کے ساتھ فوٹو شاپ پر ایڈٹ کی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں تحریر کیا تھا کہ دیکھیں مجھ پرداڑھی سج رہی ہے؟۔اب اسے ریحام خان کی بد قسمتی کہا جائے یا کچھ اور انہوں نے جس داڑھی والی تصویر کواپنی تصویر کے ساتھ ایڈٹ کیا وہ مفتی اسماعیل مینک کی تھی جسے انہوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ انتہائی منفرد اور دلچسپ انداز میں اس پر تبصرہ کرتے ہو ئے مشورہ بھی دیا ۔مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گئے اور نہ ہی وہاں کی سیاسی معاملات کو سمجھتا ہوں البتہ ریحام کیلئے مشورہ ہے کہ وہ کیپ ٹاؤن میں واقع عالیہ کلینک ضرور جائیں وہاں ان کو اپنے مسائل کا حل مل جائے گا ۔واضح رہے عالیہ بیوٹی کلینک معروف بیوٹی کلینک ہے جہاں میک اپ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بازووں، ٹانگوں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کو لیزر کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے ۔مفتی اسماعیل مینک کے جواب سے سوشل میڈیا صارفین نہ صرف محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ مذہبی جماعتوں کے رہنمابھی تبصروں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…