منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک ساتھ اتنے رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیاکہ عمران خان کو یقین ہی نہ آیا،باغی رہنماؤں کی لائنیں لگ گئیں،مخالف کیمپ میں شامل

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے متعدد باغی سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 101 سے تحریک انصاف کے ظاہر اولکھ اور پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

این اے 102 سے پی ٹی آئی کے عمیر وصی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جب کہ پی پی 106 سے گل مہوٹہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ حلقہ پی پی 111 سے سابق ٹکٹ ہولڈر نجم الحسن طوطا پہلوان نے آزاد حیثیت میں طوطے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ متعدد حلقوں میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…