جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 112سے 129تک سیٹیں جیتنے کے امکانات روشن کیونکہ ۔۔پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرنیوالے صحافی نے ایسی پیشگوئی کردی کہ (ن)لیگ والوں کے ہوش اڑگئے

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرکے اعدادو شمار اکٹھے کرنے والے سینئرصحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی 113 سے 129 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اچھی کارکردگی ہوگی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ الیکشن ایک ہنڈولے کی طرح ہے جو دونوں طرف جاسکتا ہے ۔

اگر پچھلی دفعہ کی ن لیگ کی سیٹوں کا تجزیہ کریں تو ان میں سے 34 سیٹیں ایسی تھیں جہاں مسلم لیگ ن جیتی تو تھی لیکن اس کے پاس اکثریتی ووٹ نہیں تھے، ان سیٹوں پر تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا تھا ، ن لیگ ان حلقوں میں تین میں سے پہلی پارٹی تھی اس لیے جیت گئی۔ ان 34 میں سے 26 سیٹیں جنوبی پنجاب میں ہیں اور آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ن لیگ کے ہاتھ سے نکل کر پی ٹی آئی کے ہاتھ میں چلی جائیں گی۔حبیب اکرم نے کہا کہ اگر تحریک انصاف 30 سیٹیں خیبر پختونخوا سے لے کر آتی ہے تو اس کے پاس 56 سیٹیں ہوجاتی ہیں۔ پنجاب کی 115 سیٹوں میں سے آدھی نکال دی جائیں تو یہ 57 بنتی ہیں اور اگر پی ٹی آئی یہ لے جاتی ہے تو اس کی سیٹوں کی تعداد 113 ہوجاتی ہے ، سندھ سے بھی 3سیٹیں لے آئے اور اسی طرح دیگر سیٹیں بھی شامل کرلی جائیں تو پی ٹی آئی 126 سے 129 تک سیٹیں لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2 صوبوں سے اچھا پرفارم کرسکتی ہے ۔ ایک تو خیبر پختونخوا میں ، جہاں اس کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ہے اور دوسرا پنجاب میں ، جہاں وہ خود چیلنجر ہے۔ ن لیگ کا سارا فوکس صرف پنجاب پر ہے اس لیے حالات پی ٹی آئی کو فیور کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن میں صرف 25 دن باقی رہ  گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…