جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا چوکھٹ پر سجدہ شرک اورگناہ کبیرہ ، وہ محض اس لیے غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپکو حکومت مل جائیگی لیکن خدا کو کیا منہ دکھائیں گے ؟قریبی دوست نے کپتان کی کلاس لے لی

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن مجلس عامہ مفتی سعید خان نے عمران خان کی جانب سے دربار بابا فرید گنج شکر پر بوسنے دینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا چوکھٹ پر سجدہ شرک اورگناہ کبیرہ ہے ، وہ محض اس لیے غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو حکومت مل جائے گی لیکن خدا کو کیا منہ دکھائیں گے ؟، ہم اس سے بیزاری کا اظہار ا س لیے کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے قیامت میں یہ نہ پوچھے کہ ہم ان کے حمایتی اور طرف دار تھے اور ووٹ ان کو دیا کرتے تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا ہے ، کوئی پوچھنے اور سننے والا نہیں کہ یہ سارے لیڈر کیا کرنے جارہے ہیں ، محض اس لیے غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ کو حکومت مل جائے گی ، ہم نے مانا کہ آپ نے پوری دنیا پر حکومت کر لی لیکن خدا کو بھی منہ دکھانا ہے ، امت مسلمہ میں کوئی ایک فرقہ اس بات کا قائل ہوا ہو کہ تم سجدہ جیسی ہیت بنا اور جا کر چوکھٹ کو چومو ، کون اس بات کا قائل ہے ؟ چار طبقات گنے جاتے ہیں اور چاروں کے علماسے پوچھو اور ہی برا کہیں گے ، یہ جہالت کا فعل ہے ، یہ فعل جائز نہیں ، ممکن ہے کہ خدا پوچھے کہ یہ کیا حرکت کی ، خدا نہیں بھی پوچھے اور ہمیں بھی پوچھے کہ تم کہاں تھے اور تم کیوں نہیں بولے ، یہ فعل شرک اور کبیرہ گنا ہ پر مشتمل ہے ، ہم اس سے بیزاری کا اظہار ا س لیے کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے قیامت میں یہ نہ پوچھے کہ ہم ان کے حمایتی اور طرف دار تھے اور ووٹ ان کو دیا کرتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…