جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

’’مسلم ہے تومسلم لیگ میں آ‘‘(ن) لیگ کاانتخابی ترانہ جاری ،مریم نواز بالکل نظرانداز،شہباز شریف کے کارناموں کی بھرپور کوریج

datetime 1  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کا نیا انتخابی ترانہ جاری کردیا ہے، ’’مسلم ہے تومسلم لیگ میں آ‘‘ ترانے میں پارٹی قائد نوازشریف کی تصویردکھائی گئی جبکہ مریم نوازکوکہیں بھی نہیں دکھایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر پارٹی کا نیا تاریخی ترانہ جاری کردیا ہے۔

’’مسلم ہے تومسلم لیگ میں آ‘‘ ترانہ توپرانا ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازشریف نے پارٹی صدرشہبازشریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی ہدایت پرنیا ترانہ جاری کروایا ہے۔ابتدائی طور پرپارٹی ترانہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازنے اپنے سوشل میڈیا پیج پرجاری کیا ہے۔ترانے میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی کسی بھی جگہ پارٹی کی خدمات سے متعلق جھلکیاں نہیں دکھائی گئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی پچھلے ادوار حکومت کی تمام جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن میں میاں شہبازشریف کے ویژن کو دکھایا گیا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی ترقیاتی کاموں، میٹروبس، اورنج لائن ٹرین‘بجلی منصوبوں کے افتتاح اور ترکی کے صدر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں اور اہم تقریبات میں شرکت سے متعلق جھلکیاں واضح اور پوری ویڈیو میں دکھائی گئی ہیں۔اس کے برعکس پارٹی قائد نوازشریف جو کہ پاناما کیس میں اقامہ کی بنیاد پرسپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے محروم ہوگئے ہیں۔ان کی مسلم لیگ ن اور ملک وقوم کیلئے خدمات ، ترقیاتی کام، موٹرویز،،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، عوامی جلسوں میں ن لیگ کی بھرپور نمائندگی اور قربانیوں کوکہیں بھی نہیں دکھایا گیا۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے نئے ترانے والی ویڈیو میں حمزہ شہبازکی پارٹی میں اہمیت کوواضح طور پرظاہر کیا گیا ہے۔حمزہ شہبازشریف کے ساتھ مریم نواز کی ویڈیو میں تصویر بھی نہیں دکھائی گئی۔جس سے ن لیگ کے مخالفین اور پارٹی کارکنان کوایک پیغام ملتا ہے کہ ن لیگ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کااہم کردار اور پارٹی پرمضبوط گرفت ہے۔ حمزہ شہبازشریف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرترانے سے متعلق بتایا گیا کہ آج سے 80 سال قبل کا تاریخی نعرہ جس نے مسلم لیگ کو برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ اور مقبول ترین جماعت بنادیا اور پھر اسی پلیٹ فارم سے دنیا نے ناممکن کو ممکن ہوتے اور آج دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو معرض وجود میں آتے دیکھا، اس وقت بھی یہی نعرہ لگا تھا جو نواز شریف کے ایٹمی دھماکوں کا حکم دیتے ہوئے لگایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…