جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

25جولائی کو اقتدار ملا تو پہلے ہی دن یہ بڑا کام کردیں گے،عمران خان نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو اقتدار ملا تو پہلے دن ہی بڑی کرپشن ختم کردینگے ،بڑی کرپشن وزراء کرتے ہیں اور میں اپنے وزراء کو یہ کام نہیں کرنے دوں گا ، ایف بی آر کو ٹھیک کرکے8ہزار ارب روپے اکٹھے کرکے دکھاؤں گا ،نیب ، ایف آئی اے ،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سمیت پورا نظام کو ٹھیک کروں گا ،اس وقت دو پاکستان بنے ہوئے ہیں ایک طاقتور اوردوسرا غریب کیلئے ہے ،

شریفوں اور زرداریوں کے بچوں کے کاروبار اور جائیداد باہر ہیں ، عوام ووٹ اس کو دیں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، شریف خاندان علاج کرانے کیلئے لندن جاتے ہیں ، آصف زرداری بھی جہاز پکڑتے ہیں اور دبئی چلے جاتے ہیں جبکہ غریب کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں، شریفوں کے بیٹے منرل واٹر پی رہے ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں غریب کے بچوں کے پاس پینے کے لئے صاف پانی نہیں،باقی ملک کا کیا حال ہو گا ؟ ملک پر 10سال پہلے 6ہزار ارب روپے قرضہ تھا اور آج 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الیکشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھو اور یہ میرا اصول رہا ہے کہ میں نے مخالفین کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سب سے مشکل مرحلہ تھا جو کسی عذاب سے کم نہیں تھا اور اس دوران بشریٰ بی بی نے مجھ کہا آپ کو ان تینوں ہفتوں میں بوڑھے ہوتا دیکھا ہے 45ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں آئی تھیں جن کے بارے میں فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا ہر کوئی چاہتا تھا کہ اسے ٹکٹ ملے ، کئی خواتین جو پارٹی میں سب سے سینئر تھیں وہ چاہتی تھیں کہ ان کو ٹکٹ ملے اور جن خواتین نے پانچ سال قبل دھرنے میں ہمارا ساتھ دیا اور دن رات کام کیا وہ چاہتی تھیں کہ ان کو بھی ٹکٹ ملے مگر ہم نے ٹکٹ ان کو دیا جو آگے جاکر قانون سازی سمیت حکومت کے مختلف امور میں جانفشانی سے کام کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر خواتین جیتیں تو ریزرو سیٹ پر ٹکٹ نہیں ملے گا جب تک وہ پارٹی الیکشن لڑ کر اوپر نہیں آئیں گی اور جوپارٹی الیکشن لڑ کر اوپر آئیں ان کو ہم ترجیح دینگے۔عمران خان نے کہاکہ اس وقت دو پاکستان بنے ہوئے ہیں ایک ان کا پاکستان ہے جو طاقتور ہیں اور دوسرا غریب کا پاکستان ہے نوازشریف اور زرداری جیسے طاقتور لوگ باہر جاکر علاج کراسکتے ہیں اور اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلواتے ہیں جبکہ غریب کے بچے پاس علاج اور تعلیم کیلئے پیسہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور زرداریوں کے 300ارب روپے بچوں کے نام پر باہر پڑے ہیں اور نوازشریف اب بھی کہہ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس کے باوجود وہ روتے پھررہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف صرف دو سوالوں کے جواب دے دیتے تو پانامہ کیس ختم ہوجاتا تھا کہ پیسے کیسے بنایا اور کہاں گیا؟مگر یہ طاقتور لوگ ہیں یہ بڑے بڑے وکیل کرکے کیس لڑ سکتے ہیں جبکہ جیلوں میں آدھے قیدی ایسے پڑے ہیں جن معمولی چوری کی اور ان کے پاس وکیل کیلئے پیسے نہیں ہیں یا جن پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ،

میرے اوپر بھی 32ایف آئی آر جھوٹی درج کرائی گئی ہیں جب میرے جیسے شخص کا اس ملک میں یہ حال ہے تو غریب کا کیا حال ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے میرے ڈرائیور نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کو پرائیویٹ سکول میں ڈالنا ہے کیونکہ وہ تین سال سے سرکاری سکول میں جارہا ہے اور ابھی تک کچھ پڑھ لکھ نہیں سکتا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور زرداری جیسے حکمران کا علاج بیرون ملک ہوتا ہے ، پہلے نوازشریف علاج کیلئے لندن گئے ، پھر اسحاق ڈار چلا گیا اور ایسے لگتا تھا جیسے ابھی اللہ کو پیارا ہونے والا ہے مجھے تو بستر پر پڑے اس کی شکل دیکھ کر ترس آنے لگا کہ بیچارہ ابھی جانے لگا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کلثوم نواز بھی علاج کیلئے لندن میں ہیں ،شہبازشریف اور اس کی بیٹی کا داماد سکول ٹیچر ہے وہ بھی باہر علاج کے لئے چلے گئے ہیں ، آصف زرداری بھی اسی طرح جہاز پکڑتا ہے اور دبئی علاج کیلئے چلا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں یہ حال ہے کہ یہاں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں تو باقی پاکستان کا کیا حال ہو گا ، کراچی میں تو پانی کا تماشا لگا ہوا ہے مگر اسلام آ باد میں پانی نہیں مل رہا یہ تو حال ملک کا ۔انہوں نے کہاکہ جس کے پاس پیسہ ہے وہ پانی کے ٹینکر منگوا لیتا ہے جس پاس نہیں وہ ان کے بچے پیاسے مر جاتے ہیں ،

یونیسیف کی رپورٹ پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ دو لاکھ بچے ہر سال پاکستان میں صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے مرتے ہیں لیکن شریفوں اور زرداریوں کے بچے منرل واٹر پیتے ہیں اور باہر جاکر علاج کراتے ہیں ، ان کے کاروبار اورجائیداد باہر ہیں ان کی ساری دولت باہر پڑی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ دس سال قبل ڈالر ساٹھ روپے کا تھا اور آج ڈالر 125روپے کا ہو گیا ہے ، پاکستانی بینکوں میں اگر کسی غریب کا پیسہ پڑا ہے تو اسے نقصان ہورہا ہے اور شریفوں ، اسحاق ڈار اورزرداریوں کے پیسے چونکہ بیرون ملک پڑے ہیں ان کو تو فائدہ ہورہا ہے کیونکہ ان کوایک پونڈ کے بدلے 200روپے مل رہے ہیں ۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ لوگوں کے پاس جاؤ تو ان کو کہو کہ ووٹ اس شخص کو دو جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو اور اس کو ووٹ کبھی نہیں دینا جن کا سب کچھ باہر پڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دس سال پہلے پاکستان پر چھ ہزار ارب روپے قرضہ تھا مگر زرداری اور نوازشریف کے کارناموں کی وجہ سے 27ہزار ارب روپے قرضہ پاکستان پر چڑھ گیا ہے ۔پہلے ساٹھ سالوں میں چھوٹے بڑے ڈیمز بنے مگر دس سالوں میں کوئی ڈیم نہیں بنا ،نوازشریف نے موٹروے بنائی جو دوگنا قیمت پر بنی اور آدھا پیسہ اپنی جیبوں میں بھرا۔

گزشتہ دس سالوں میں ان لوگوں نے کتنے ادارے بنائے ہیں جو ملک پر موجودہ قرضہ اتارنے کیلئے کام آئیں گے ان لوگوں نے صرف کرپشن کی ہے ان سے بہتر مشرف کا دورہ تھا کم ازکم اس میں سرمایہ کاری تو آئی مگر آج کتنی سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے یہ سب عوام جانتے ہیں ۔حسن شریف 600 کروڑ روپے کے محل میں رہتا ہے جو قوم کو مقروض کرکے خود امیر ہو گئے ہیں جبکہ شہبازشریف نے 600ارب روپے کا ہر سال ڈویلپمنٹ بجٹ کھایا انہوں نے پنجاب میں کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے یونیورسٹی قائم کیں اور کتنے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا ؟ شہبازشریف نے صاف پانی پراجیکٹس میں کرپشن کی اور ان کا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل دیئے ہیں اگر ہم پولیس ، نیب ، ایف بی آر اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو ٹھیک کردیں، اپنے اخراجات کم کریں ، پروٹوکول نہ لیں تو بہت سا پیسہ بچ سکتا ہے اور اگر ہمیں 25جولائی کو اقتدار ملا تو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، سکول اوریونیورسٹیاں بنائیں گے ، ہسپتال میں مفت علاج ہوگا ، ہم نے خیبرپختونخواہ میں پولیس ، ہسپتالوں اور سکولوں کا نظام ٹھیک کیا ، 9ہزار ڈاکٹرز ہسپتالوں میں بھرتی کیے ، ہیلتھ کارڈ غریب عوام کو جاری کیے جن کے ذریعے وہ مفت علاج کرا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو میں ایف بی آر کو ٹھیک کرکے 8ہزار ارب روپے اکٹھے کرکے دکھاؤں گا ، نوازشریف اور زرداری کرپشن ختم نہیں کرسکے مگر میں حکومت میں آنے کے پہلے دن ہی بڑی کرپشن ختم کردوں گا بڑی کرپشن کا مطلب یہ ہے کہ وزراء بڑی کرپشن کرتے ہیں اور میں اپنے وزراء کو ایسا نہیں کرنے دوں گا ،

ایف آئی اے کو زبردست ادارہ بناؤں گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ایسے کرپشن کرتے کہ مثال کے طورپر شوکت خانم نے ایک مشین 40کروڑ کی خریدی ہے تو سرکاری ہسپتال وہی مشین 60کروڑ میں خریدے گا اور اس میں 20کروڑ کی کرپشن کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے سارے ملک میں درخت لگائیں گے اور ماحول کو ٹھیک ہو گا اور اگر اللہ نے 25جولائی کو موقع دیا تو اسی موسم بہار میں پورے ملک میں درخت لگانے کی مہم شروع کردیں گے تاکہ ماحول صاف ستھرا اور بارشیں آئیں ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرکا کہناتھا کہ وزیراعظم کی کرسی پرعمران خان ہی بیٹھیں گے،عمران خان سیاست جائیدادبنانے کیلئے نہیں کررہے بلکہ وہ 22کروڑعوام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ ملک میں بہترین تعلیم کانظام لائیں گے، خیبرپختونخواکے تھا نوں میں شہریوں کوعزت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امیدکانام ہے، تحریک انصاف 22سال پہلے6لوگوں سے شروع ہوئی، آج تحریک انصاف مقبول جماعت بن چکی ہے،تحریک انصاف سیاسی پارٹی اورتحریک کانام ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…