فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا فیصلہ سکہ اچھال کرکیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 میں بالٹی اور جیپ کے نشان کیلئے دو امیدوار خواہشمند تھے، ریٹرننگ افسر عامر شہباز میر نے سکہ اچھال کرانتخابی نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا،قاسم فاروق نے مسعود نذیر سے ٹاس جیت کر بالٹی کا نشان حاصل کرلیاجبکہ معظم فاروق نے ٹاس جیت کر عمرفاروق سے جیپ کا نشان حاصل کرلیا۔
ٹاس ہارنے والے امیدوار مسعودنذیراور عمرفاروق کچھ دیر میں اپناانتخابی نشان پسند کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے چوہدری نثار کو الیکشن کے لیے ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس بار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔