لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں الیکشن کے قریب آتے ہی مختلف حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی مہم شروع کردی ہے ۔جبکہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی طرف سے اپنے جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں کو کا میاب بنانے کیلئے بھی تمام تر حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک اشتہار نے سیاستدانوں کی مشکل آسان کردی ہے۔
یہ اشتہار جلسے جلوسوں اور ریلیوں کو کامیا ب بنانے اور دنگا فساد کیلئے بندے کرائے پر دینے کا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہورہا ہے ۔صارفین کی طرف سے اس اشتہار کو بڑی تعداد میں شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔ ایک فیس بک صارف نے اشتہا ر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب میں جلسے جلوسوں کیلئے اشتہار پر دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ زبردست بزنس ہے ،حیرت ہے یہ آئیڈیا مجھے کیوں نہیں آیا۔