جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آخر کار پیرنی اپنا کام کر گئیں، عمران خان کے لیے بڑا کام کر دیا، کارکنان نے بشریٰ بی بی کے نعرے لگا دیے

datetime 29  جون‬‮  2018 |

لاہور( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی ناراض خواتین کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات، اس ملاقات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں ،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ناراض خواتین کو منا لیا، بشریٰ بی بی اتنی شفیق اور اچھی خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں اپنے قیام کے تیسرے روزبھی پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ،

جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف مسلسل تیسرے روز بھی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،سابق رکن اسمبلی سیمل کامران نے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود رہ کر پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ سہ پہر کے وقت عمران خان گلبرگ میں واقع عبد العلیم خان کے دفتر پہنچے جہاں ان سے عبد العلیم خان ،سینیٹر چوہدری محمد سرور ،سردار طالب نکئی سمیت دیگر نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایک حلقے میں ٹکٹ کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا ۔ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت کی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے اتحاد کے ساتھ میدان میں اترنا ہے اورطاقتور مافیا کا مقابلہ کرنا ہے ۔پارٹی نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں تمام رہنما اور کارکن یکجان ہو کر ان کی جیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔علاوہ ازیں منڈی بہاؤ الدین سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ٹکٹوں کی تقسیم میں نا انصافی نہ منظور کے نعرے لگائے ۔

کارکنوں کے احتجاج کے باعث پولیس کی نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات رہی ۔ سابق رکن اسمبلی سیمل کامران نے پی پی 14سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیا ۔سیمل کامران تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھر کے اندر داخل ہونے سے روکدیا ۔اس دوران سیمل کامران نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا اور ان کا کہنا تھاکہ بد کردار انسان کو ٹکٹ دینا کیسا انصاف ہے ۔ چےئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر جانے کیلئے روانہ ہوئے تو پر سیمل کامران نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر لیڈی پولیس اہلکار وں نے انہیں زبردستی پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے ان کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔سیمل کامران نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ راجہ بشارت کو دیا گیا پارٹی ٹکٹ واپس لیں۔ پی ٹی آئی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس پر مقدمات درج ہیں۔راجہ بشارت خواتین سے شادیاں کرنے کے بعد ان کے سیکنڈلز بنواتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…