جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا، نواز شریف کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے نجی اخبار کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ملکی اداروں کے خلاف گفتگو کی اور ملکی راز افشاء4 کئے جبکہ بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی معلومات فراہم کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر ملک و قوم سے غداری کی، ان کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے نوازشریف اورسرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پردوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کے روبرو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیش ہوکر کہا کہ مجھے عدالت کا نوٹس موصول نہیں ہوا بلکہ میں ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ آیا تھا، عدالتی حکم کا علم ہوتے ہی پیش ہو گیا۔جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا عدالت میں پیش ہونا قابل تحسین عمل ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے استدعا کی کہ یہ الیکشن کا مہینہ ہے کیس کی سماعت جولائی کے بعد تک ملتوی کی جائے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔  لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…