بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کا ادراک کرے تاکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو موئثر بنایا جا سکے، پاکستان کی کوششوں کا نہ صرف چین بلکہ عالم برادری بھی معترف ہے،
تمام فریقین پاکستان کی کوششوں کو سراہیں تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ روز پریس بیفنگ میں کہا کہ چین نے پاکستان کو عالمی دہشت گردی میں فنڈنگ دینے پر ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی رپورٹ کی مخالفت کردی۔ لوکانگ نے ایف اے ٹی اے کی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں اور قریبانیاں عیاں ہیں ۔ بین الاقوامی برادری کو مکمل بھروسہ رکھنا چاہیے ، ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے دہشتگردی کیلئے مالی تعاون دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مالی لین دین کا حساب رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے ۔چین امید رکھتا ہے کہ تمام پارٹیاں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو تنقید کی بجائے سراہیں ۔ چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ایف اے ٹی ایف کے مباحثے پر کوئی بات نہیں کی ۔ پاکستان نے انتہائی مشکل حالات میں عالمی دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں شاندار کوششیں اور قربانیاں دی ہیں ۔ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو صحیح انداز میں دیکھنا چاہیے تا کہ عالمی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔