اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس آئین کی دفعہ 209کے تحت دائر کیا گیا ہے ۔ ریفرنس کےمتن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کے اختیارات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں ، چیف جسٹس دو مرتبہ پی سی او کے تحت حلف اٹھا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے ن لیگ کے رہنما اور سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کو چیف جسٹس آف پاکستان نے کٹاس راج معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کٹاس راج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اس عہدے کی نوعیت کے اعتبار سے نئی تقرری کی جائے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ یق الفاروق چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں اور بادی النظر میں یہ سیاسی اقربا پروری ہے، کیونکہ صدیق الفاروق کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کٹاس راج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اس عہدے کی نوعیت کے اعتبار سے نئی تقرری کی جائے۔