بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کر دیا؟ عمران خان کا ایسا جواب کہ آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سجدے کے بارے میں وضاحت پیش کر دی، انہوں نے کہا کہ بابا فرید گنج شکر کے دربار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ ان سے اپنی عقیدت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جب پروگرام کے میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ اللہ کو ماننے والے ہیں،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا؟۔ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جو بھی شخص کلمہ گوہے وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا،

جب آپ کلمہ طیبہ میں کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کسی اور کو خدا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کوئی بھی شخص اللہ اور آخری نبیؐکو مانے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے وضاحت کی کہ میں نے بابا فرید گنج شکر کے مزار پر جا کر انہیں عزت دی اور عاجزی کا اظہار کیا،میں نے وہاں سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب عمران خان نے پنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکرؒ پر حاضری دی۔ایک طرف جہاں عمران خان کی اس حاضری کو مثبت انداز سے دیکھا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اچھی طرح علم ہے کہ وہ اب وزارت عظمٰی کے امید وار ہیں اور عین ممکن ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے ہی یہ سب کر رہے ہوں۔ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے سجدہ ریز ہونے کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان نے سجدہ نہیں کیا البتہ انہوں نے ازراہ عقیدت مزار کی سیڑھیوں پر بوسہ دیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے رات گئے پاکپتن میں اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی۔ سجادہ نشین درگاہ احمد مسعودچشتی نے کپتان کی دستار بندی کی، دونوں کے درمیان ون ٹوون ملاقات۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ رات گئے بابا فریدگنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دینے کیلئے پاکپتن پہنچے جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ نے مزار بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقیپی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنیپہنچ کر مزار کی طرف منہ کر کے سجدہ کیا جس کے بعد عمران خان نے بھی یہی عمل دہرایا۔ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔ دیوان احمد مسعود چشتی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…