اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ عہدے سے مستعفی، ترجمان قومی سلامتی کی تصدیق۔تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ترجمان نیشنل سیکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے
سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا جب کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کرلیا۔واضح رہے کہ ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔