ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کا آغاز کس پاکستانی سیاستدان نے کیا تھا؟ چینی قیدیوں سے منصوبے پر کام کروایا جاتا ہے یا نہیں؟ چین نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،ساری افواہیں دم توڑ گئیں

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ایمبیسی کے ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاؤ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبے کا آغازسابق صدر آصف علی زرداری نے 2013 میں کیا تھا اور انہوں نے وقت کے چینی وزیراعظم کے ساتھ اس پر مشاورت بھی کی تھی۔سی پیک اینڈ رول آف میڈیا کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لی جیان ژاؤ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی کامیابی کا انحصار شفافیت پر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سی پیک پاکستان کا قومی منصوبہ ہے اور یہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔انہوں نے چینی قیدیوں سے سی پیک پر کام کروانے کی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور دوستی کو فروغ دے گا۔لی جیان ژاؤ کا کہناتھا کہ سب سے ضروری چیز سائنٹفک پلاننگ ہے اور اس کے بعد عملدرآمد ہے ، اتفاق رائے مشاورت سے ہی پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد قسم کے فوائد حاصل ہو تے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…