اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

عالمی میڈیا بھی عمران خان کی پالیسی کا معترف ،بلین ٹری سونامی منصوبے کو پاکستان کیلئے’’سبز سونا‘‘ قرار دیدیا ،ہیرو شاہ کا حلیہ ہی تبدیل،خوبصورتی کے پوری دنیا میں چرچے

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بلین ٹری سونامی منصوبے کو پاکستان کے لئے “سبز سونا” قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اکثر خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کیا جانے والا بلین ٹری سونامی منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کے ناقدین کی زبان پر ہوتا ہے اور اسے محض جھوٹ کا پلندہ قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم انٹرنیشنل میڈیا بھی بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے اور اس منصوبے کو پاکستان کے لیے سبز سونا قرار دیا گیا۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ تبدیلی واقعی مشکل ہے۔ہیروشاہ کے علاقے میں سبز جنگلات نے پہاڑوں کا احاطہ کر لیا ہے۔شمال مغربی پاکستان میں ممکنہ تباہی سے لڑنے کے لئے سینکڑوں لاکھوں درخت لگائے گئے ہیں.2015 اور 2016 میں سولہ ہزار مزدوروں نے ہیروشاہ میں باقاعدگی سے نولاکھ پودے لگائے اور یہ کام خیبر پختونخواہ کے صوبے بھر میں کوششوں کا صرف ایک حصہ ہے.اس سے پہلے یہ ایک بنجر زمین تھی لیکن اب یہ ایک سبز سونا کی صورت اختیار کر چکی ہے۔جنگلات کے منیجر پرویز مننان نے اس حوالے سے ویب سائٹ پر تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں فرق دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت لگانے سے پہلے اس علاقے کی کیا صورتحال تھی اور درخت لگانے کے بعد یہ علاقہ کس قدر خوبصورت ہو گیا۔نئے لگائے گئے درختوں سے کئی فوائد حاصل کیے جائیں گے۔نئے درخت علاقے کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کرے گی۔اس کے علاوہ یہ درخت کشیدگی کے خلاف کنٹرول کے طور پر کام کریں گے، موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں مدد ملے گی جب کہ سیلاب کے امکانات کو کم کرنے میں بھی یہ درخت مدد کریں گے۔

ہیروشاہ کے رہائشیوں نے اس منصوبے کو اقتصادی معاہدے کے طور پر بھی دیکھا۔ایک شہری کا کہنا ہے کہ اب یہ پہاڑ ہمارے لیے مفید بن گئے ہیں۔یہ ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔جب کہ 2006 سے 2009 کے دوران وادی سوات کو پاکستانی طالبان نے تباہ کر دیا تھا۔ہیروشاہ اور سوات کے پودوں نے صوبائی حکومتی پروگرام “بلین ٹری سونامی” کا حصہ ہیں۔ جس میں خیبر پختون خواہ میں 42 مختلف جگہوں پر 300 ملین درخت لگائے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…