اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات 2018ء کیلئے تحریک انصاف نے ایک نہیں بلکہ اکٹھی پانچ جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء کے لیے پانچ جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مجلسِ وحدت مسلمین سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں تحریک انصاف کو پندرہ سے زائد امیدواروں کی جیت کا یقین ہے، مسلم لیگ (ق) سے تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے چار حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، چکوال اور بہاولپور کے ایک ایک اور گجرات کے دو حلقوں میں تحریک انصاف کے ووٹرز مسلم لیگ (ق) کی حمایت کریں گے۔ گجرات شہر میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ق لیگ کا راج ہو گا۔ دوسری جانب شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے ساتھ راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 60 اور این اے 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، ٹی وی ذرائع کے مطابق بھکر کے ایک حلقے میں تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے اس کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ سندھ میں دس سے زیادہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ضیاء کے ساتھ اعجاز الحق کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹ کی ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اگر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان نہ کرتے تو ان کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاتی۔ تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء کے لیے پانچ جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مجلسِ وحدت مسلمین سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…