پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کروڑوں کی مالک اور انکے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کی تنخواہ 1500درہم ،اتنی سی تنخواہ میں اتنی بچت؟مریم نواز شدید تنقید کی زد میں آگئیں

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن میں حصہ لینے کے لئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی نے بڑے بڑوں کے پول کھول دئیے ۔ مریم نواز کی کروڑوں کی جائیداد کا بھی پول کھل گیا ۔ماضی میں مریم نواز کا یہ کلپ بہت وائرل ہواجس میں وہ کہتی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مریم نواز نے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا ہے۔

جس کے بعد ان کے جائیداد نہ ہونے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔اسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی تنخواہ تو 1500درہم ہے لیکن مریم نواز تو کروڑوں کی مالک ہے،اپنے شوہر کی اتنی سی تنخواہ میں مریم نواز پتہ نہیں کسیے اتنی بچت کر لیتی تھیں۔یہ تو کوئی گھریلو خاتون ہی کر سکتی ہے کیونکہ کوئی عام عورت اپنے شوہر کی اتنی کم تنخواہ میں کروڑوں کی جائیداد نہیں بنا سکتی۔اس لیے تمام عورتوں کو مریم نواز کو فالو کرنا چاہئیے۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثوں کی جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے چوہدری شوگر ملز میں 4لاکھ  ایک ہزار455شیئرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے جبکہ حمزہ سپیننگ مل میں ان کے ایک لاکھ چونسٹھ ہزارایک سو شیئرز ہیں اور یہ بھی کروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں چار لاکھ 82ہزار ایک سو شیئرز ہیں اور یہ بھی کروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں ان کے چار لاکھ 24ہزار دو سو شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ ملز میں ان کے 12لاکھ دو سو ستر شیئر ہیں۔ مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں یہ بھی بتایا ہے ۔

سوئفٹ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو انہوں نے 70لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے جبکہ 2015میں انہوں نے چوہدری شوگر ملز کو بھی 70لاکھ روپے قرض دے رکھا تھا۔ مریم نواز نے اپنے کاغذات میں یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ حمزہ سپیننگ مل اور حدیبیہ پیپرز ملز ابھی بند پڑی ہیں اور آپریشنل نہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی فیملی کی جو فلور ملز زیر تعمیر ہے اس میں انہوں نے 34لاکھ 62ہزار روپے کی انویسٹ کر رکھی ہے۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں 4کروڑ 92لاکھ روپے کے تحفے انہوں نے وصول کئے ہیں ۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی زرعی زمین کے حوالے سے درج تفصیلات کے مطابق 2015میں ان کے پاس 958کنال زمین تھی جس میں تین برس میں 548کنال اضافے کے بعد اب وہ اراضی 1506کنال تک جا پہنچی ہے جبکہ ان کے اثاثوں میں 4کروڑ 15لاکھ روپے کا سالانہ اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…