پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی پر الزامات عائد کرنے کے بعد شریعت میں ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے جو ثبوت مانگے گئے ہیں اگر آپ وہ ثبوت پیش نہ کر سکے تو اس کی شرعی سزا 80 کوڑے ہیں،ریحام خان کے مقابلے میں پشاور کے مفتی سجاد نے عمران خان کی حمایت میں کتاب لکھ ڈالی مفتی سجاد کی یہ کتاب 110صفحات پر مشتمل ہے جو عوام کے ہاتھوں میں پہنچنے کے قریب ہے۔مفتی سجاد نے ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے عمران خان پر عائد الزامات سے متعلق کہا ۔
ایسے موقعوں پر تاریخ میں خواتین کا استعمال ہوا ہے، اس کتاب میں میں نے عظیم شخصیات کے خلاف خواتین کو استعمال کرنے کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔مفتی سجاد نے کہا کہ یہودی ایجنٹ اور دیگر الزامات کو شریعت میں تعیز کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کو استعمال کیا گیا ہے۔میری کتاب اشاعت کے آخری مراحل میں ہے۔مفتی سجاد نے اپنی اس کتاب کی تقریب رونمائی میں عمران خان کی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔