جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت گئی مگر پروٹوکول کی عادت نہ گئی ،مریم نواز جب کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچیں تو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کمرہ عدالت میں کیا کام کیا؟امیدواروں نے ہنگامہ کھڑا کردیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت گئی مگر پروٹوکول کی عادت نہ گئی ۔لاہور میں مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آمدسے قبل کتوں کو کمرہ عدالت میں گھسا دیا گیا،سونگھنے والے کتے جج کی کرسی کے نیچے گھس گئے ۔اس موقع پر کمرے میں موجود دیگر امیدواروں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز آج لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ریٹرننگ آفس پہنچیں تو ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے سونگھنے والے کتے بھی کمرہ عدالت میں گھسا دئیے ۔جس نے کمرے کاچپہ چپہ سونگھا۔اس موقع پر کتے جج کی کرسی کے نیچے بھی گھس گئے ۔ کمرہ عدالت میں موجود دیگر امیدواروں نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن رکن صوبائی اسمبلی ملک سیف اللہ کھوکھر نے مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کیلئے 4بکر وں کا صدقہ دید یا میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی سابق ایم پی اے ملک سیف کھوکھر نے مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کے لیے چار بکروں کا صدقہ دیا بدھ کو مریم نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو ئیں جس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملک سیف کھوکھر کی قیادت میں چار بکروں کا صدقہ دیا۔ صدقہ دینے کا مقصد مریم نواز کو بلاؤں اور نظر بد سے بچانا ہے۔ملک سیف کھوکھر نے کہا کہ میں یہ صدقہ مریم نواز کے لیے دے رہا ہوں۔ مریم نواز پہلی مرتبہ میدان میں اْتری ہیں اور پاکستان کے لیے اْتری ہیں۔ اور ان کے لیے بکروں کا صدقہ بھی اسی لیے دیا جا رہا ہے تاکہ اللہ ان کی بلائیں ٹالے اور ان کو نظر بد سے محفوظ رکھے اور ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…