ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضل الرحمن حاضر ہوں کیونکہ۔۔۔۔!!! چیف جسٹس نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ کو بھی طلب کرلیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)سپریم کورٹ نے لگژری گاڑیوں کے معاملے پرمولانا فضل الرحمان،عبدالغفورحیدری اور کامران مائیکل کونوٹسزجاری کرتے ہوئے کل بدھ کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری افسران اوروزراکی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تمام وفاقی وزراسے لگژری گاڑیاں واپس لے لی ہیں،

مولانا فضل الرحمان اورعبدالغفورحیدری سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں لیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کامران مائیکل سے بھی بلٹ پروف گاڑی واپس نہیں لی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فضل الرحمان کوبلٹ پروف کیساتھ ڈبل کیبن گاڑی بھی ملی ہے،بلٹ پروف دیدی توڈبل کیبن گاڑیوں کی کیاضرورت ہے؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں،ان کے پاس تومدارس اور دولت بہت ہے وہ اپنی سکیورٹی کا خود انتظام کیوں نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…