ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک کے حوالے سے پاک فوج کی سیکیورٹی قابل تحسین ہے ، انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں،جنرل ژانگ کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں اعتراف

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ ژو زیانگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعرات کو یہاں جی ایچ کیو راولپنڈی میں چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ملاقات کی ۔

ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چینی جنرل ژانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر اور سٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ قابل تعریف ہے اور چین انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سنٹرل کمیشن کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور اس سلسلے میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاک فوج کی سیکیورٹی قابل تحسین ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے مزید تعاون کریں گے ۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ دفاعی تعاون کے حوالے سے معاہدے بھی ہوئے ۔ جنرل ژانگ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور اس دوران پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…