کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں وقفے وقفے سے تین دھماکے سنے گئے ہیں، دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے اب بھی مقابلہ جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر چمن ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب یکے بعد دیگر تین دھماکے سنے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جس جگہ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں وہاں ایف سی مددگار سنٹر بھی واقع ہے
جس کی عمارت کے شیشے ان دھماکوں کی شدت سے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی امدادی ٹیموں اور میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اب ان دھماکوں کے بارے میں یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ خود کش دھماکے تھے یا نہیں۔ تازہ ترین ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے۔