جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کرپشن پر نہیں بلکہ کس کیس میں جیل جانا چاہتے ہیں؟ ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد نئی کہانی سامنے آگئی

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل محمود سے متعلق یہ لوگ بات کرتے ہیں،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پورے پاکستان سے ویسے بھی نہیں سنبھالے جاتے لیکن ان کی بھی اتنی جرأت نہیں ہوئی کہ جنرل محمود جو فیصل آباد میں رہتے ہیں، دو سپاہی بھیج کر ان کو گرفتار کروالیں اور کہیں کہ ان کا ٹرائل کرنا ہے۔ان میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کبھی کہ جا کر جنرل شاہد عزیز ،

جنرل اورکزئی یا جنرل محمود کو اتنا کہہ دیں کہ ہم نے آپ پر بغاوت کا مقدمہ کرناہے،حالانکہ یہ سب آئینی اور قانونی ہے۔ اس معاملے میں یہ لوگ بہت سمجھدار ہیں کہ انہوں نے چار سال میں ایک جنرل کا نام تک نہیں لیا،نہ ان کے خلاف کارروائی کی ، نہ کارگل پر کوئی کمیشن بنایا، نہ انہوں نے کوئی تفتیش کی ، نہ ہی آج کل جو نواز شریف بھارت سے متعلق بتانے کی کوشش کر رہے ہیں اس پر کوئی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آنے والے دنوں میں ریاست کے مزید رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ ہم نے آئندہ پاور میں نہیں آنا، اگر ان کو ایک فیصد بھی یقین ہوتا کہ ہم دوبارہ پاور میں آ سکتے ہیں تو یہ لوگ کبھی بھی یہ زبان نہ استعمال کرتے، یہ کبھی بھی ان کو دھمکیاں نہ دیتے ، ان کو پتہ چل چکا ہے کہ ہم پاور میں نہیں آرہے ، لہٰذا یہ کرپشن پر جیل نہیں جانا چاہتے، یہ بغاوت پر جیل جانا چاہتے ہیں، یہ ایک طرح سے ہیرو بننا چاہتے ہیں، لیکن آرمی نے کافی سمجھداری دکھائی ، آرمی نے بھی کہہ دیا ہے کہ آپ کی حکومت کے 10 دن رہ گئے ہیں، آپ نے جو کہنا ہے کہہ لیں، دس دن بعد آپ کی حکومت ختم ہو جائے گی اس کے بعد جو کچھ بھی کرنا ہے آپ کے ساتھ ہی کرنا ہے تب تک ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دے رہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کسی صورت مستعفیٰ نہیں ہو نگے اور 31 مئی 2018 رات 12 بجے ان کی حکومت ختم ہو جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…