جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی کرنل جوزف کی امریکہ روانگی سے پہلے کیا کچھ ہوتا رہا؟ امریکی نمائندوں اور مقتول کے اہل خانہ میں کیا طے پایا؟ کتنی رقم اور مراعات ملیں؟ مقتول کے اہل خانہ اور ’’مہربان‘‘ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ کو اعتماد میں لینے کے بعد پیر کے روز پاکستانی حکام نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو امریکہ روانہ کر دیا۔ ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی روانگی سے پہلے امریکی نمائندوں کا مقتول عتیق بیگ کے اہل خانہ سے معاہدہ طے پایا اور مقتول کے والد نے بتایا کہ امریکی سفارتکار کے پاکستان چھوڑنے سے پہلے انہیں اطلاع دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے طے کرنے کا ہے، ہم نے

اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے جانے سے پہلے مالی معاملات طے پانے کے حوالے سے سوال پر مقتول عتیق بیگ کے والد نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ مقتول کے کزن ارسلان نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے کے بعد معاملات طے پا گئے تھے، جب مالی معاملات کے متعلق ارسلان سے سوال کیا گیا تو وہ بھی اس کے جواب میں چپ رہا اور مقامی رہنما حاجی مہربان جنہوں نے عتیق بیگ کی موت کے بعد احتجاج کی قیادت بھی کی تھی وہ بھی اس سوال پر خاموش رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…