لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ فنی خرابی نہیں بلکہ کم پیداوار ہے۔ یاد رہے کہ وزارت توانائی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ تربیلہ، مظفرگڑھ اور گڈو پاور پلانٹس میں فنی خرابی قرار دی لیکن این ٹی
ڈی سی نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بریک ڈاؤن کم پیداوار کی وجہ سے ہوا۔ این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ سالانہ نہر بندی کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر، ایندھن کی کمی کے باعث تھرمل پاور پلانٹس بھی کم ترین مقدار میں بجلی پیدا کر رہے ہیں، حکام نے بتایا کہ طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے سسٹم ٹرپ کر گیا۔