ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخ میں پہلی بار تقریباً پوری دنیا میں مسلمان ایک ہی دن پہلا روزہ رکھیں گے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز یسک) دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہو رہا ہے ، دنیا بھر میں ایک لمبے عرصے بعد پہلی بار تاریخ رقم ہونے جارہی ہے جب ایک ہی دن دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبار ک کا پہلا روزہ رکھیں گے،پاکستان سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبار ک اور دنیا کے دیگر ممالک میں کل بروز جمعرات 17 مئی کو رمضان کا پہلا روزہ ہو گا،

گزشتہ روز سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، اور جاپان میں بھی 1439 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا تھا لہٰذا یہاں بھی کل یکم رمضان ہو گا، اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، سلطنت عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ ان تمام ممالک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔اس طرح پہلی بار دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی دن رمضا ن المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے۔مسلمانوں کی یکجہتی کی ایک اور مثال دیکھنے کو ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہواجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا وہاں پہلا روزہ کل بروز جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔ اس طرح پہلی دفعہ دنیا میں زیادہ تر ممالک میں رمضان ایک ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز کل بروز جمعرات سے ہونے جا رہا ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں۔

اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔ دنیا میں اس سال سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سویڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ اسی ترتیب سے روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ممالک میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کے کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکہ میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔

ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے دو منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا، روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹائن میں ہوگا جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…