جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک 1439ھ کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز جمعرات پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہواجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

لہٰذا وہاں پہلا روزہ کل بروز جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔ اس طرح پہلی دفعہ دنیا میں زیادہ تر ممالک میں رمضان ایک ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز کل بروز جمعرات سے ہونے جا رہا ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔ دنیا میں اس سال سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سویڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ اسی ترتیب سے روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ممالک میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کے کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکہ میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔ ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے دو منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا، روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹائن میں ہوگا جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…