جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے ٗعمران خان کا مطالبہ 

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈا ل کر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے ٗ نوازشریف کے بیان سے بھارت کو فائدہ پہنچا ٗ آج نواز شریف کو این آر او مل جائے تو فوج اور عدلیہ اچھی ہوجائے گی ٗوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف بھی فوری مستعفی ہوں ۔

پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ نوازشریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا ٗان کے بیان پر بھارت کو بہت فائدہ ہوا ہے، بھارت اور اسرائیلی لابی مغرب میں اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کیا اس سے بڑی کیا غداری ہوسکتی ہے ٗبھارتی لابی اس بیان کو آگے لے کر جائے گی تو ہم بلیک لسٹ میں جاسکتے ہیں ٗایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے میں ڈالا ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے شہبازشریف اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں وہ اسمبلی میں آئیں اور وضاحت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کوشاں ہے، سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ گیم کیوں بنایاگیا ٗبھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس میں یہ سب کچھ کہا گیا تھا، فوج پر الزام لگایا گیا، پاناما پیپرز آیا تو نوازشریف نے فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیئے، آج نواز شریف کو این آر او مل جائے تو فوج اور عدلیہ اچھی ہوجائے گی، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طور پر ترمیم کی گئی ٗ ڈان لیکس، ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کررہے ہیں کہ مجھے بچاؤ، انہوں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا،

شہبازشریف اور وزیراعظم کہتے ہیں وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں ٗدونوں بتائیں بھارتی میڈیا نے نوازشریف کے بیان میں کیا غلط پڑھا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے اور کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے، بھارت ہمیشہ ہماری فوج کے خلاف بیان دیتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن میں ملوث ہیں، اس طوطے کی جان ایل این جی میں پھنسی ہوئی ہے،سوچتا تھا شاہد خاقان میں شاید تھوڑی اخلاقیات جاگ جائے جب سب کے سب کرپشن میں ملوث ہوں تو کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…