اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پر پاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے تاہم امریکی حکومت نے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔