اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں دوسری جانب مریم نواز تاحال اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی وجہ سے شریف فیملی شدید تناؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ وضاحت کے بعد ٹوئٹ نقصان دہ تھا، ملکی مفاد سے بالاکوئی نہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والد کے بیان کو ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب ملک کو کھوکھلا کرنے والی بیماری کو بہتر طور پر جانتے ہیں، میاں صاحب بیماری کا علاج بھی بتا رہے ہیں جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، ملک کو کیا بیماری کھوکھلا کر رہی ہے میاں صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا، وہ علاج بھی بتا رہے ہیں، ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے اس سے قبل کہا کہ میاں نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اس طرح انہوں نے سارا ملبہ اخبار پر ڈال دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں دوسری جانب مریم نواز تاحال اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی وجہ سے شریف فیملی شدید تناؤ کا شکار ہو گئی ہے۔