جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مجھ پر5ارب ڈالربھارت منتقل کرنے کا الزام لگایاگیا،اب ہم اُلٹی گنگا نہیں بہنے دیں گے، نوازشریف ڈٹ گئے،بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائدو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو ایک قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے،ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا،عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا،

سوات کے لوگوں سے جب پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہمیں ذلیل و رسوا کیا اور صوبے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی،ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی،خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے،۔وہ پیر کو یہاں دورہ بونیر کے موقع پر مرکزئی بازار سواڑی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسے سے مریم نواز،ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام ،ضلعی صدر سرزمین خان،کامران خان ،ساہ بخت روان،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ کی عزت کو پاؤں کی نیچے روندا جارہا ہے۔مگر میں ووٹ کی عزت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔تبدیلی سرکار کے وعدے اور دعوے جھوٹے ہے۔کے پی کے اب بھی وہی پرانا کے پی کے ہیں۔اگر یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو موٹر وے بونیر تک بن چکا ہوتا،اگر اللہ نے موقع دیا تو بونیر تک موٹر وے پہنچائیں گے۔ملک سے دہشتگردی،بدامنی،لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائیل ن لیگ نے ختم کر دئے۔عمران خان اور ان کی ٹیم نے یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔یہاں کے عوام تحریک انصاف کی حکومت میں اُلٹا ذلیل وخوار ہوئے۔گند گرد وغبار ،ٹوٹی سڑکیں تبدیلی سرکار کے کے پی کے کے عوام کیلئے تبدیلی ہے۔ان کی اس تبدیلی پر ن لیگ لعنت بھیجتی ہے۔انشاء اللہ اگر اللہ نے موقع دیا تو 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد بونیر سے لاہور بناوٗں گا۔

نوازشریف نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک محب وطن کو غدار کہا جاتا ہے۔غلط پالیسوں اور سازشوں کی وجہ سے پاکستان تنہا ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک قومی کمیشن بنایا جائے اور پھر اس کا حساب کتاب ہوجائے اور جو مجرم نکلا انہیں سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ کے پی کے اور بالخصوص یہاں کے نوجوانوں کیلئے آپ نے پانچ سال میں کیا کیا ۔نوجوان اب بھی ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بے روزگار گھومتے پھیر رہے ہیں۔

ان کی مستقبل کیلئے آپ نے کیوں نہیں سوچا۔انشاء اللہ یہ نوجوان ائیندہ الیکشن میں آپ سے احتساب کریں گے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو ہم اس طرح نہیں چھوڑیں گے، منی لانڈرنگ پر بھی کمیشن بننا چاہیے اور چیئرمین نیب کو بھی اس میں بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے وعدے کی لاج رکھتا ہے اور میں عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔ جلسے کے آخر میں میاں محمد نواشریف نے خود ووٹ کو عزت دو،بونیر ،کے پی کے اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…