پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ممبئی حملوں پر متنازعہ بیان (ن)لیگ کو لے ڈوبا،مریم نواز کیساتھ اپنے ہی ایسا کرینگے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا ،نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان بھی شدید اختلافات پیدا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے حالیہ بیان نے ملک بھرمیں ہلچل مچا دی ہے ،سابق وزیر اعظم  کے  بیان پر جہاں انہیں سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں پارٹی کے اندر بھی دھڑے بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت  کے آٹھ وزرا سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے بھی نواز شریف کے بیان کو پاکستان کے ساتھ ساتھ پارٹی اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی متوقع شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیان پر سخت رد عمل سامنے آنے پر مریم نواز نے مختلف اراکین اسمبلی اور وزرا کو دفاع کے  لیے کہا تو اس پراکثر اراکین اسمبلی نے واضح طور پر انکار کر دیا جبکہ کئی ارکان نے تو حامی بھر کر بھی کسی ٹی وی پر بیان دینے کی بجائے اپنے موبائل فون بند کر دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں بھی اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔ پرویز رشید ، مشاہد اللہ خان ، مریم اورنگزیب اور مریم نواز سمیت ن لیگ کے میڈیا سیل کے پیارے چند اراکین اسمبلی نے  نواز شریف کو واضح طور پر کہا کہ میاں صاحب آپ اس معاملے پر ڈٹے رہیں اور آپ کی طرف سے کوئی لچک نہیں آنی چاہئے۔ ذرائع نے کہا کہ  نواز شریف کے قریبی سمجھے جانے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا نے  نواز شریف کو کہا کہ وہ اس بیان کے حوالے سے اپنا رد عمل ضرور دیں اور اس رد عمل میں بھارت کے خلاف بات کریں اور کلبھوشن یادیو جو پاکستان میں کرتا رہا ہے اس حوالے سے بھی بات کریں۔اس سے کسی حد تک کچھ چیزیں بیلنس ہو جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے چند پیاروں نے اس سے واضح انکار کر دیا بلکہ یہ تک کہہ دیا کہ شہباز شریف بیان جاری کریں اور اسے ہی تردید یا موقف سمجھا جائے۔ واضح رہے کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیان کو سختی سے مسترد کردیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…