جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں سرمایہ کاری کی وجہ سے نواز شریف کلبوشن یادیو کیخلاف نہیں بولتے،سابق وزیر اعظم پر سنگین الزام لگ گیا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،حیدرآباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ 20 کروڑ عوام کا منتخب وزیر اعظم کلبوشن یادیو کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کہیں بھارتی سرمایہ کاری کو نقصان نہ پہنچ جائے نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان سے آنیو الی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں ان خیالات کااظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے

ایسےبیانیات کارگل، پٹھان کوٹ،سری لنکااور اب پاکستان میں دیا ہے جس سے بھارت پوری دنیا کے سامنے سچی سویتری بن گیا ہے نواز شریف کے ملک مخالف بیان سے آنے والی نئی حکومت پر اقتصادی پابنددیاں بھی لگ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں بادشاہت چاہتے ہیں تاکہ کوئی ان کے سامنے سر نہ اٹھا سکے چاہے اس ضمن میں ملک کو جتنا نقصان ہوتا ہے کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ جس شخص کو ملک کی 20کروڑ عوام نے وزیر اعظم بنایا وہ کلبوشن یادیو جیسے جاسوس کے خلاف بیان تک نہیں دے سکتا کہ کہیں بھارت میں کی گئی سرمایہ کاری کو نقصان نہ پہنچ جائے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ملک کے ساتھ عہد وفا کرتے ہیں لیکن نواز شریف صرف اپنی اولاد اور پیسوں کیسا تھ عہد وفا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کے تحت سزا دی جائے کیونکہ جو اس نے ملک کے خلاف انٹرویو بھارت کے حق میں دیا وہ بہت بڑا ظلم ہے ۔ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات اور اپنی کرپشن کو بچانے کی خاطر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لے آئے ہیں ۔ وزارت عظمی جانے کے بعد میاں صاحب ایسی باتیں کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کے بیان سے پوری پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف پوری ریاست سے انتقام لینے پر تلے ہوئے ہیں۔ ایک شخص غلط ہو سکتا ہے مگر نواز شریف پوری افواج پاکستان اور عدلیہ سے انتقام کی باتیں کر رہے ہیں یہ سراسر میاں صاحب کی نادانی ہے ۔ نواز شریف جو بیان دیتے ہیں تو اس کے بھائی شہباز شریف کو وضاحتی بیان دینا پڑتا ہے مگر میاں اپنے بھائی کے وضاحتی بیان کو بھی پس پشت ڈال کر پھر کوئی

متنازعہ بیان دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میاں صاحب نے خلائی مخلوق کا ذکر کیا تو شہباز شریف کو وضاحت دینا پڑ گئی کہ یہاں پر کوئی خلائی مخلوق نہیں اب کی بار بھی شہباز شریف نے میاں صاحب کے ممبئی حملے کے بیان پر وضاحت دی مگر نواز شریف نے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب بھٹو کی مثالیں دیتے ہیں میاں صاحب آپ بھٹو کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتے ۔ بھٹو باوقار

، باعزت ، قوم پرست اور محب وطن لیڈر تھے وہ اس انداز سے سیاست کر گئے کہ جان چلی گئی مگر ملک کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وزارت عظمی جانے کے بعد ایسی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں جب وہ خود وزیر اعظم تھے تو تب ایسی باتیں نہیں کرتے تھے ۔ میاں صاحب اپنی ذات کی خاطر ملک کی سالمیات کو داؤ پر لگا رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا میاں صاحب کے بیان کو لے کر اپنا کیس مضبوط کر رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…