منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

”میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو۔۔۔“ نواز شریف ممبئی حملوںپر متنازعہ انٹرویو کے بعد پہلی باربھارتی جاسوس کا نام زبان پر لے آئے،کیا کہہ دیا؟ ایسی بات کہ پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئیگا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں داخل ہوتے وقت گرفتاری نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کی جنگ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پکڑا گیا تو اس کے سنسنی خیز انکشافات نے پوری دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا جبکہ یہ بھی واضح ہو گیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت پوری طرح ملوث ہے۔

اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں کوئی بیان نہ دیا جس پر اپوزیشن جماعتیں متعدد مواقعوں پر یہ کہتی نظر آئیں کہ نواز شریف کلبھوشن یادیو کا نام لے کر اسے بھارتی جاسوس قرار کیوں نہیں دیتے لیکن اب نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں انہوں نے اپنے حالیہ بیان کا ذکر کیا تو وہیں انہوں نے کلبھوشن یادیو کو بھی بھارتی جاسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا اور میں نے جواب مانگا تھا میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا۔ میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں، دنیا ہمارا بیانیہ تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں، 50 ہزار لوگ شہید ہوئے، آرمڈ فورسز، پولیس اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے ڈان اخبار میں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کر سنایا،ان کا کہناتھا کہ میں نے کہا کیا ہے کیا غلط کہا ہے اس انٹرویو میں ؟

،اس بات کی تصدیق پرویز مشرف رحمان ملک اور محمود درانی نے بھی کی ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں کے باوجود دنیا میں ہمارا بیانیہ کیوں نہیں سنا جارہا ،یہ سوال پوچھنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے ،پہلے بتایاجائے میں نے کہاکیاہے؟،ذراڈان اخبارنکال کرپڑھیں توصحیح،نوازشریف نے ڈان اخبارکاوہ حصہ پڑھ کرسنایا،انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں اس میں میں نے کیا کہہ دیاایسا،اس میں کون سی غلط بات ہے؟نوازشریف نے کہا کہ مجھ سے پہلے مشرف،محموددرانی،رحمان ملک بھی یہ کہہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…