اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت 26 افراد جاں بحق ،4 زخمی ، ہسپتال منتقل،پاک فوج جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،حادثے کے وقت طلباء پل پر کیا کررہے تھے،تعلق کس کالج سے نکلا؟

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ مقام( آن لائن )نہر کا پل ٹوٹنے سے طلبہ سمیت26 سیاح ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ضلعی انتظامیہ غائب۔ پاک فوج کے جوان جاثے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے قریب نالہ جاگراں پر بنے معلق پل پر لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاح سیلفیاں بنا رہے تھے کہ پل ٹوٹ کر نالہ جاگراں میں جا گرا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے کہ پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے تمام سیاح نہر میں جا گرے ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے تمام افراد بہہ گئے ہیں۔ ضلع آٹھمقام کی پولیس موقع پر فوری پہنچ گئی ہے اور نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کامیابی نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس کے مطابق ریسیکیو جاری ہے اور ڈوبنے والوں کے نام ایڈرس تلاش کئے جا رہے ہیں۔ ڈوبنے والوں کو تعلق لاہور فیصل آباد صوبہ پنجاب پاکستان سے تعلق ہے۔ پورے ضلع میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حادثہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔ طلباء کا تعلق ڈینٹل انسٹیوٹ آف ٹیکنکل کالج فیصل آباد سے تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 40 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے۔ جن میں چار سیاحوں کو زخمی حالت میں نکالکر طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے دن چھٹی ہونے کی وجہ سے ضلعی آفیسران موقع پر موجود نہیں تھے۔ جبکہ جو موجود تھے وہ بھی قائم مقام صدر کے پروٹوکول میں مصروف رہے ہیں۔ پولیس بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد موقع پر پہنچی ہے ۔ جاں بحق ہونے والون کے نام ایڈرس کی تلاش کے لئے انتظامیہ نے مقامی گیسٹ ہاؤسز سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ 26 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکومتی اور انتظامی غفلت پر عوام نے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کی تلاش کے لئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دریں اثنا پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…