اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاک روس تعلقات میں بڑا بریک تھرو، روس مزید کتنے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر تیار ہوگیا؟ایک اوربڑی پیشکش کردی گئی

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد\ماسکو (آن لائن)پاکستان میں روس کے سفیرالیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔ہفتہ کو روس کے قومی دن اور پاک روس سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ کے موقع پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات روس کے سفیرالیکسی دیدوف نے کہا کہ پاک روس تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں،جبکہ ملٹری ٹو ملٹری، دفاع، اقتصادی اور تجارتی روابط تیزی سے مستحکم ہورہے ہیں،آنے والے دنوں میں باہمی تعاون میں بھی مزیداضافہ ہوگا۔

تقریب میں وزیردفاع وخارجہ خرم دستگیر خان اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔روسی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روس پاکستان کیساتھ ملٹری ٹوملٹری،دفاع اورتجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں،تجارتی حجم یقیناً دسیاب مواقع سے ہم آہنگ نہیں،زمینی فاصلے اورسوویت دورسے متعلقہ مالیاتی اقدامات سمیت بعض عوامل نے ہمارے تعلقات کو متاثر کیا،تاہم اقتصادی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔الیکسی دیدوف نے کہا کہ روسی کاروباری حلقے توانائی، ریلوے، ٹیلی مواصلات اورآئی ٹی کے شعبوں میں باہمی مفادپرمبنی منصوبوں پرعمل درآمدکیلیے تیارہیں۔ روس نے آف شورگیس پائپ لائن،تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے قیام،خام تیل اورتیل کی مصنوعات کی سپلائی،وسائل کی تلاش،اسٹیل انڈسٹری،ایئر ونیوی گیشن سسٹم، ڈیجیٹل ٹی وی،کے فروغ، ایئر کرافٹس،ریل کار، ٹرکوں ،میڈیکل اورزرعی آلات،پانی اور صفائی کی سہولتوں، جدیدآئی ٹی اورفارماسیوٹیکل مصنوعات کی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلیے متعدد تجاویز دی ہیں۔روسی سفیر نے کہاکہ سرد جنگ کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاؤ آئے،تاہم90 کی دہائی میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعدتعلقات کے نئے دور کاآغاز ہوا،گزشتہ چند سال کے دوران پاک روس دوطرفہ تجارت550 ملین ڈالر سالانہ سے بڑھ گئی،تاہم اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…