ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر کی بجلی بند ،جنریٹر بھی چلانے نہیں دینگے ،چیف جسٹس حیسکو چیف پر شدید برہم،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حل بھی بتا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

کراچی (آن لائن)سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کوکراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے اور20مئی تک لوڈشیڈنگ کاشیڈول عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہرقائد میں جاری لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پرکے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹوآفیسرطیب ترین اورحیسکوکے چیف بھی عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک پر

شدیدبرہمی کاعدالت نے کے الیکٹرک کے سی ای اوطیب ترین سے استفسارکیاآپ کولوڈشیڈنگ کی اجازت کس نے دی کوئی مسئلہ ہے توکیاشہریوں کوجہنم میں ڈال دیں جس پرسی ای اوکے الیکٹرک طیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ بجلی کے 18یونٹس ہیں جن میں سے 2میں فالٹ آیاہے ۔جسے دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اوراس کے لیے ہم نے بیرون ملک سے پرزے منگوائے ہیں،جودوہفتے میںآجائیں گے ،جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹ میں فالٹ آگیاتوکوئی بیک اپ(Backup) بھی ہوناچاہیے روزمیڈیاپردیکھتاہوں شہری بلبلارہے ہیں۔کیاشہریوں کوآپ کے رحم وکرم پرچھوڑدیں ۔کراچی کے لوگ تباہ ہوگئے ،کیاان کوبجلی دیناآپ کاکام نہیں۔ایسے پرزے نہ منگوائیں۔جن کی ضرورت نہیں پی آئی اے نے بھی ایسے جہازوں کے پرزے منگوالیے جوان کے پاس ہی نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے استفسارکیا۔بتایاجائے کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔لوڈشیڈنگ کاشیڈول کیاہے ۔جس پرطیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کاشیڈول ہے ۔ہم 2650میگاواٹ بجلی پیداکررہے ہیں جبکہ شہرمیں3200میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے اوراوسط طلب 29میگاواٹ ہے ۔جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اجازت

کونسی اتھارٹی سے لیتے ہیں۔کیالوڈشیڈنگ بھی اپنی مرضی سے کرتے ہیں۔یہ تومجرمانہ غفلت ہے ۔کیوں ناآپ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔رمضان آرہاہے کراچی کے شہری رمضان میں کیاکریں گے یہ توشدیدگرمی میں مارے جائیں گے ۔جس پرطیب ترین نے عدالت کوبتایاکہ مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورمسئلہ پرقابوپالیں گے ۔اس موقع پرچیف جسٹس نے کے الیکٹرک کوکراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے اور20مئی

تک لوڈشیڈنگ کاشیڈول عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے حیدرآبادمیں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پربھی برہمی کااظہارکیا۔عدالت نے حیسکوچیف کومخاطب کرکے ریمارکس دیئے کہ اگرحیدرآبادمیں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توبارہ گھنٹے کے لیے آپ کے گھرکی بجلی بند کردینگے اورجرنیٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دینگے ۔عدالت نے حیسکوچیف کوہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جامعہ پلان بناکرعدالت میں پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…