اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )کو پے در پے جھٹکے دینے کے بعد آج صبح تحریک انصاف کو بھی زبردست دھچکا لگ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما اور معروف سماجی شخصیت رانا طاہر محمود ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ رانا طاہر محمود حلقہ 234 سے تحریک اںصاف کےسابق امیدوار
بھی رہے ہیں۔ حادثے کے وقت رانا طاہر محمود کے ہمراہ ان کے 3 ساتھی بھی تھے جو شدید زخمی ہوئےہیں ۔رانا طاہر کے تینوں ساتھیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ رانا طاہر کے اچانک جاں بحق ہونے پر تحریک انصاف کے مقامی کارکن کافی افسردہ ہیں اور ان کی حادثاتی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔