بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار علی خان کس حلقے سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے؟فیصلہ ہوگیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریں گے ۔بدھ کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثار علی خان کو حلقہ این اے 63میں اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا ۔اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ ایک حالیہ سروے میں حلقہ این اے 63میں مسلم لیگ (ن)سمیت پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ووٹرز نے چوہدری نثار علی خان کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے اور سروے میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی مقبولیت کے حوالے سے جب رائے لی گئی تو چوہدری نثار علی خان تمام امیدواروں میں سے مقبول ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریں گے ۔بدھ کو سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…