اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے 2018ء کے انتخابات میں بڑی حمایت حاصل کر لی، یہ تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پیرآف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے عمران خان کو 2018ء کے عام انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ گولڑہ کے پیر نظام الدین جامی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ناشتے پر مدعو کیا، اپنی رہائش گا پر ملاقات کے موقع پر پیر آف گولڑہ شریف نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہمارے پیروکار آپ کے ساتھ تعاون
کریں گے۔ پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کا ملاقات کے لیے مدعو کرنے اور حمایت کرنے پر عمران خان نے شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ میں کوئی چیز چھپائی جا رہی ہے، عوام چاہتی ہے کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ سامنے لائی جائے۔ یاد رہے کہ پورے ملک میں پیر آف گولڑہ شریف کے لاکھوں عقیدت مند ہیں۔