پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پشاورسنٹرل جیل میں مینٹل اسپتال کا دورہ کیا،مریضوں نے سہولیات نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا،چیف جسٹس نے سہولیات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔
چیف حسٹس میاں ثاقب نثار پشاور کے دورے پر سنٹرل جیل میں قائم مینٹل اسپتال کا دورہ کیا ،چیف جسٹس نے مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے پوچھا تو مریضوں نے بتایا کہ کسی قسم کی سہولیات نہیں ،چیف جسٹس نے سہولیات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ،چیف جسٹس نے اسپتال میں موجود ڈاکٹروں سے سوال کیا کہ مریضوں کے لیے ورزش کے حوالے سے کوئی انتظامات ہیں جس کے جواب میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں انفراسڑکچر پراناہے،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ،مریض ہیں ،ایک بیڈپر دو دو مریض لیٹے ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہسپتال میں انتظات ایسے ہوتے ہیں؟۔ سنٹرل جیل کے کچن میں سبزی اور جوتے ایک ہی الماری میں رکھنے پر بھی چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو وزیر اعلی کو طلب کرنیکی ہدایت کردی جس کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک مینٹل اسپتال پہنچے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پشاورسنٹرل جیل میں مینٹل اسپتال کا دورہ کیا،مریضوں نے سہولیات نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا،چیف جسٹس نے سہولیات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔چیف حسٹس میاں ثاقب نثار پشاور کے دورے پر سنٹرل جیل میں قائم مینٹل اسپتال کا دورہ کیا ،چیف جسٹس نے مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے پوچھا تو مریضوں نے بتایا کہ کسی قسم کی سہولیات نہیں