ڈیرہ غازیخان(این این آئی)پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز اچانک آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جہاز کو بحفاظت واپس اتار لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 585 کے انجن میں پرواز کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے
جہاز کو بحفاظت واپس اتارلیا ٗجہاز میں عملے سمیت 50 سے زائد افراد سوارتھے۔جہاز کی لینڈنگ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس فوری طور پر رن وے پر پہنچ گئیں جہاں ریسکیو اہلکاروں نے جہاز کے انجن میں لگی آگ پر قابو پایا اور اس دوران کسی بھی شخص کو جہاز کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی ٗ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔