اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع عمر کوٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع عمر کوٹ احمد صباح آج صبح گھر سے تیار ہو کر عدالت کیلئے نکل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر عمر کوٹ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی جان
کی بازی ہار گئے۔جج صاحب کے اچانک انتقال کے بعد پورے ضلع میں سوگ کی کیفیت ہے ، وکلا رہنماﺅں کی جانب سے اس اچانک موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح کا تعلق ٹنڈو آدم سے ہے ، ان کی نماز جنازہ عمرکوٹ میں ادائیگی کے بعد تدفین کے لیے میت ٹنڈو آدم لےجائی گی ۔احمد صباح کی عمر 57 سال تھی ۔