اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملہ کی سماعت کے لیے
بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق پر متعلقہ اداروں ،وزارت خزانہ، پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اٹارنی جنرل اور ایف بی آر سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے ۔