اسلام آباد(سی پی پی ) عمران خان کے قریبی دوست اور پاکستانی نڑاد برطانوی بزنس مین زلفی بخاری نے شاندار اعزاز حاصل کر لیا۔زلفی بخاری نے برطانیہ کے 100بااثر اور امیر ترین کاروباری شخص کا ایوارڈ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اپنی صلاحیتوں اور ذہنی استعداد وکمالات کے باعث دنیا کی کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہیں۔دنیا بھر میں موجود پاکستانی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پاکستانی نڑاد شہریوں کے کارنامے کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔
آج پاکستانی دنیا بھر کے مخلتف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ مقام حاصل کر چکے ہیں جو دنیا میں دوسری کسی قوم کو بھی نصیب نہیں ہوئے ہیں۔بالخصوص برطانیہ میں ایسے با صلاحیت پاکستانی کثیر تعداد میں موجود ہیں ،مئیر لندنصادق خان ، باکسر عامر خان اور دیگر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان ہی میں سے ایک باصلاحیت پاکستانی نڑاد برطانوی اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ہیں۔۔عمران خان سے دوستی کے حوالے سے ان کا نام کافی معروف ہو گیا ہے تاہم سید ذوالفقار علی بخاری عرف زلفی بخاری پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرظفر علی شاہ کے داماد ہیں زلفی بخاری برطانیہ کے رہائشی ہیں۔انکی پیدائش اور تعلیم لندن ہی کی ہے۔حال ہی میں زلفی بخاری نے شاندار اعزاز حاصل کر تے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ سید ذوالفقار علی بخاری عرف زلفی بخاری نے برطانیہ کے 100بااثر اور امیر ترین کاروباری شخص کا ایوارڈ جیت لیا۔دستیاب ترین معلومات کے مطابق سید ذوالفقار علی بخاری عرف زلفی بخاری ایک عرصے سے برطانیہ میں کاروبار کرنے میں مشغول ہیں اور برطانوی کاروباری حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔زلفی بخاری برطانیہ کے 100بااثر اور امیر ترین کاروباری شخص کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔