اسلام آباد (این این آئی)ساڑھے 4 سال بعد خطیب لال مسجدمولانا عبدالعزیز پھر منظر عام پر آگئے،بڑا اعلان ،حکومت اور وفاقی انتظامیہ کو انتباہ جاری کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے آپریشن کے 11 سال بعد مسجد کا منبر و محراب سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کے رہنما حافظ احتشام احمد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق خطیب لال مسجد
مولانا عبدالعزیز غازی 11 مئی کو لال مسجد اسلام آباد جائیں گے اور وہاں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز غازی تقریبا ساڑھے 4 سال بعد لال مسجد میں داخل ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چوبیس دسمبر 2014 کو مولانا عبدالعزیز غازی نے لال مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ امید ہے کہ حکومت اور وفاقی انتظامیہ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد جانے پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز غازی پر اب کوئی مقدمہ نہیں اور وہ لال مسجد کے آئینی و قانونی خطیب ہیں جبکہ ساڑھے 4 سال تک انہیں لال مسجد جانے سے روکنا خلاف آئین و قانون تھا۔