12 مئی ہماری تاریخ کا خوفناک ترین دن ،بلاول بھٹو نے 29سال کی عمر میں 66 برس کے عمران خان کو سیاسی شکست دے دی،کل کی صورت حال کا ذمہ دار کون ہے اور ایم کیوایم کس کے ساتھ کھڑی ہے؟،جاوید چودھری کا تجزیہ

8  مئی‬‮  2018

خواتین وحضرات ۔۔ ہم لوگ دنوں کو متنازعہ بنانے کے بہت بڑے ایکسپرٹ ہیں‘ 14 اگست ہو‘ 23 مارچ ہو‘ 12 اکتوبر ہو‘ 25 دسمبر ہو‘ رمضان ہو‘ عید کا دن ہو یا پھر شب برات ہو‘ ہم ہر دن کومتنازعہ بنا دیتے ہیں‘ 12 مئی ہماری تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا‘ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں خانہ جنگی شروع ہو گئی‘ 48 لوگ مر گئے‘سینکڑوں زخمی ہوئے‘ درجنوں گاڑیاں‘ ریل کی بوگیاں‘ پولیس چوکیاں اورپٹرول پمپ جلا دیئے گئے‘ لاشیں سڑکوں پر پڑی تھیں اور

زخمی ہسپتالوں کے گیٹس پر دم توڑ رہے تھے‘ ۔۔اس سال پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے 12 مئی کو کراچی میں جلسوں کے اہتمام کا فیصلہ کیا ۔۔لیکن کل دونوں جمہوری جماعتوں کے کارکنوں نے گاڑیاں توڑ کر‘ آگ لگا کر اور ایک دوسرے پر حملے کر کے 12 مئی کو (اس) کی ٹرو سپرٹ میں یاد کرنا شروع کر دیا‘ ہم کیا لوگ ہیں اور کیا یہ جمہوریت ہے‘ کیا یہ سیاست ہے‘ ملک کی دو بڑی جماعتیں اگر جلسہ کرنے کیلئے ۔۔اس طرح ایک دوسرے پر حملے کریں گی‘ یہ اپنے کارکنوں کی زبانیں اور ہاتھ نہیں روک سکیں گی تو یہ کل کو ملک کے 21کروڑ لوگوں کو کیسے کنٹرول کریں گی‘یہ پورے ملک کو ساتھ لے کر کیسے آگے بڑھیں گی‘ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی ہو‘ پاکستان تحریک انصاف ہو یا پھر ایم کیو ایم پاکستان ہو‘ یہ تینوں جماعتیں کل تک کراچی کے امن کا کریڈٹ لیتی تھیں ۔۔لیکن کل کے واقعے نے ثابت کر دیا یہ تینوں جماعتیں کسی بھی وقت ۔۔اس پرامن شہر کو (دوبارہ) جہنم کا دروازہ بنا سکتی ہیں‘ ہم سب بھی کل تک یہ سمجھتے تھے کراچی میں دائمی امن قائم ہو چکا ہے ۔۔لیکن کل کے واقعے نے ثابت کر دیا کراچی آج بھی ایک چنگاری کے فاصلے پرکھڑا ہے‘ یہ چنگاری جب بھی دہک اٹھے گی پورا شہر واپس 12 مئی 2007ء بن جائے گا اور اب اگر ایسا وقت آ گیا تو پھر شاید ہم شہر میں (دوبارہ) امن قائم نہ کر سکیں۔

آج بلاول بھٹو نے 29سال کی عمر میں ایک بہت بڑا سیاسی فیصلہ کر کے 66 برس کے عمران خان کو سیاسی شکست دے دی‘ بلاول بھٹو نے اپنا جلسہ شفٹ کرلیا اور حکیم سعید گراؤنڈپی ٹی آئی کے حوالے کر دیا‘ کاش یہ پیغام کل عمران خان کی طرف آ جاتا تو پارٹی کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوتا‘ لوگوں کی املاک بھی بچ جاتیں اور لوگوں کو زخم بھی نہ آتے‘ خان صاحب نے کیوں دیر کر دی اور کیا بلاول بھٹو کو آج کے فیصلے کے بعد بھی امیچور سیاستدان سمجھنا چاہیے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور کیا کراچی ایک چنگاری کے فاصلے پر ہے‘ کل کی صورت حال کا ذمہ دار کون ہے اور ۔۔ان حالات میں ایم کیوایم کس کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…